دنیا
16 فروری ، 2017

جی ٹوئنٹی کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس بون میں شروع

جی ٹوئنٹی کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس بون میں شروع

 

جی ٹوئنٹی کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس جرمن شہر بون میں شروع ہو رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس دوران ماحولیاتی آلودگی سے لے کر شامی بحران جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گزشتہ روز جرمن سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ اس اجلاس میں مرکزی توجہ افریقہ پر مرکوز کی جائے گی تاکہ مہاجرین کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کی جا سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی اہم کانفرنس میں شریک ہو رہے ہیں، اس لیے تمام نگاہیں ان پر مرکوز ہیں۔

مزید خبریں :