پاکستان
17 فروری ، 2017

وزیراعلیٰ سندھ درگاہ لعل شہباز قلندر پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ درگاہ لعل شہباز قلندر پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون شریف میں واقع حضرت لعل شہبازقلندرؒ کے مزار پر پہنچ گئے۔

آج درگاہ لعل شہباز قلندر پر ہونے والے خود کش حملے میں 76 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ ڈھائی سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اس سے قبل سیہون کے تعلقہ اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کا علاج ہماری پہلی ترجیح ہے، سی ون 30 اسٹینڈ بائی ہے اگر ضرورت پڑی تو اس کا استعمال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے۔

مزید خبریں :