دنیا
18 فروری ، 2017

دہشت گردی سے لڑنے کیلئے روس کی ضرورت ہے،انجیلا مرکل

دہشت گردی سے لڑنے کیلئے روس کی ضرورت ہے،انجیلا مرکل

 

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ اسلام کا بحیثیت مذہب دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں لیکن اس کے نام پر ہونے والی دہشت گردی سے لڑنے کے لئے روس کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔

میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس کے دوسرے روز اپنے خطاب میں جرمن چانسلر نے اہم عالمی اور علاقائی امور پر روشنی ڈالی ،انہوں نے روس کے معاملے پر کہا کہ ا گرچہ ماسکو کے ساتھ یورپ کے تعلقات چیلنجنگ ہیں،تاہم دہشت گردی سے لڑنے سے روس کا ساتھ ضروری ہے۔

انجیلا مرکل نے اپنےنیٹو ،اقوام متحدہ اور یورپی یونین جیسے کثیر الملکی اداروں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مل کر کام کرنے میں ہی سب کا مفاد ہے۔

مہاجرين کے موضوع پر جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جنگ و جدل سے فرار ہونے والوں کو پناہ کی فراہمی یورپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :