18 فروری ، 2017
کانگو ميں ايک مسلح گروہ نے دو دیہات میں حملہ کرتے ہوئے کم از کم 19 افراد کو ہلاک کر ديا ہے۔
’مائی مائی مزيمبے‘ نامی مليشيا کے حاميوں نے کاغالا اور روشاکی کے دیہات پر جمعے کی شب دھاوا بول دیا، کانگو کی فوج نے بھی اس خونریز حملے کی تصدیق کر دی ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مليشيا نے ان دیہات پر حملہ کس وجہ سے کیا، ’مائی مائی مزيمبے‘ کے ارکان عموماً ناندے نامی نسلی گروہ کے ارکان ہوتے ہیں، کانگو میں نسلی فسادات ميں سال رواں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔