پاکستان
02 جولائی ، 2012

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس کل طلب، نیٹو سپلائی کھولنے پر غور ہوگا

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس کل طلب، نیٹو سپلائی کھولنے پر غور ہوگا

اسلام آباد … کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس کل (منگل کو) اسلام آباد میں طلب کرلیاگیاہے جس میں نیٹو سپلائی کھولنے کے امور سمیت ملک اور خطے میں امن وامان کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا جائیگا۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس نومنتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوگا جس میں دفاع، خزانہ، داخلہ، اطلاعات اور دفاعی پیداوار کے وفاقی وزراء سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس، ڈی جی آئی ایس آئی اور امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان بھی شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کا اہم ایجنڈا نیٹو سپلائی کے حوالے سے پاک امریکا مذاکرات میں پیشرفت کا جائزہ ہوگا،اجلاس میں پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن وامان کی صورت حال پر بھی بات کی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں نیٹو سپلائی کھولنے کے حوالے سے پیشرفت کا امکان ہے۔

مزید خبریں :