کاروبار
03 جولائی ، 2012

نئے مالی سال کے آغاز پر روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

نئے مالی سال کے آغاز پر روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

کراچی… نئے مالی سال کے آغاز پر ہی ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 94 روپے 78 پیسے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں مالی سال کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کے آغاز پر خام تیل کی مد میں تقریبا 10 کروڑ ڈالر ز کی ادائیگی کے باعث ڈالر کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور روپیہ مزید 15 پیسے کمزور ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر96 روپے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق مالی سال 12-2011 میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تقریبا 9 روپے کا اضافہ دیکھا جبکہ ایک سال کے دوران ذرمبادلہ کے زخائر میں 3 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

مزید خبریں :