Time 29 اپریل ، 2025
پاکستان

سی سی آئی میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا: وزیر اعلیٰ کے پی

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں  وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ  مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق اجلاس میں  مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کردیا تھا ۔


مزید خبریں :