پاکستان
14 اپریل ، 2017

آئی جی سندھ ہوں کوئی کلرک نہیں، اے ڈی خواجہ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہےکہ وہ آئی جی ہیں کوئی کلرک نہیں،کراچی میں ٹریفک سب سے اہم مسئلہ ہے اور ڈی آئی جی ٹریفک میری مرضی کے بغیر لگا دیا گیا ہے،اصل مسئلہ اختیارات کا ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کراچی کے علاقے فیروز آباد میں رپورٹنگ روم کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوام اور پولیس کے درمیان مربوط رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت، ورد ی تبدیل ہونے سے رویے تبدیل نہیں ہوتے۔

اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ ہر بار ایک ہی سوال کیا جاتا ہے کہ وہ آپ سے ناراض کیوں ہیں؟ جو ناراض ہے یہ سوال اس سے کیا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تھانوں میں ایسا ماحول قائم کیا جائے کہ شہری اپنی شکایات بنا خوف درج کروا سکیں،پولیس کے تمام رپورٹنگ سینٹرز سمیت دیگر جگہوں پر خواتین کو تعینات ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :