07 جولائی ، 2012
واہگہ بارڈر. . . . بھارتی جیلوں میں سزا پوری کرنے والے 5پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔بھارتی جیلوں سے رہا کیے گئے 5پاکستانیوں نے جب پاک سرزمین پر قدم رکھا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ تھا۔محمد شاکر،محمد انور،یاسین،علی اور رمضان مختلف الزامات کے تحت بھارتی جیلوں میں قید تھے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کے متعلق دونوں ممالک کو ہمدرادانہ رویہ رکھنا چاہیے اور انھیں جلد از جلد اپنے ملکوں کو واپس بھیجنا چاہیے۔ محمد شاکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غلطی سے سرحد پار کی تھی اور اس الزام میں اسے آٹھ سال جموں جیل میں گزارنے پڑے اور اب وہ آزادی پا کر بہت سکون محسوس کر رہا ہے۔