07 جولائی ، 2012
پشاور…بالائی علاقوں میں گرمی کی شدت کے بعد گلیشئر پگھلنے کے عمل میں تیزی آگئی ہے، دریائے غذر اور دریائے سوات میں طغیانی آگئی ہے،اور لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پڑی برف پگھلنے سے دریائے سوات کے بہاوٴمیں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ فضاگٹ اور دیگر مقامات پر حفاظتی پشتے اوراراضی زیر آب آگئی ہے جبکہ پانی قریبی آبادی کے قریب پہنچ گیا ہے،جس کے باعث علاقہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ادھر دریائے غذر میں پانی کا بہاوٴ بڑ ھ گیا ہے اور مزید نشیبی علاقے زیر اب آنے کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔دریا کنارے آباد گاوٴں داماس مشکو میں ایک مسجد سمیت درجن سے زاہد مکانات پانی میں بہہ گئے اور لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔