07 جولائی ، 2012
ملتان…ملتان پولیس نے تین خطرناک مسلح ڈاکو ناکہ کے دوران پکڑ لئے جن سے لاکھوں روپے نقدی اور موٹر سائیکل سمیت گھریلو سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سورج کند روڈ پر ناکہ کے دوران آٹھ مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے جا رہے تھے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع پر تین خطرناک ملزمان محمد یٰسین میو، نادر عرف نادرا اور غلام مرتضی کو گرفتار کر لیا جبکہ پانچ بھاگنے میں کامیاب ہو گئے پکڑے جانے والے تین ڈاکووٴں سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی،10 موٹر سائیکل 12 موبائل اور اسلحہ سمیت ٹی وی بھی برآمد کر لیا ہے ملزمان پولیس کو پہلے بھی کئی مقدمات میں مطلوب تھے ۔