پاکستان
07 جولائی ، 2012

لاہور سے کراچی ڈکیت گروہ کے مزید 4 ارکان گرفتار

لاہور…لاہور میں مغلپورہ پولیس نے کراچی ڈکیت گروہ کے مزید 4 ارکان کو گرفتار کر کے مسروقہ مال اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایس پی سول لائینز عثمان گوندل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ 20 روز پہلے کراچی کے بدنام زمانہ پکڑے جانے ڈاکو عارف بھیا کی نشاندہی پر اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔عارف بھیا دو تین ماہ بعد لاہور آتا تھا اور گروہ بنا کر چلا جاتا تھا۔ملزمان کے خلاف 13 مقدمات لاہور کے مختلف تھانوں میں درج ہیں اور تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

مزید خبریں :