07 جولائی ، 2012
کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق دکی میں دو گرہوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر دوطرفہ فائر نگ رکوائی تاہم ابھی بھی علاقے میں کشیدگی موجود ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔