پاکستان
07 جولائی ، 2012

ایبٹ آباد:جائیدار کے تنازعے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک

ایبٹ آباد…ایبٹ آباد کی یونین کونسل کاکول کے ایک گاؤں میں جائیداد کے تنازعے پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یونین کونسل کاکول کے گاؤں بوجی میں زمین سے گزرنے والے راستے کی ملکیت پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا اور آج دونوں گروپوں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی، خان ویز اور سعید اور ان کا چچا زاد بھائی ظہیر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں اور پولیس نے دونوں جانب سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :