پاکستان
07 جولائی ، 2012

نواب شاہ ، پٹرول پمپ پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

نواب شاہ…نواب شاہ کے علاقے سانگھڑ روڈ پر پیٹرول پمپ کے چوکیدار نے ایک نوجوان سلیم بروھی نامی شخص سے تلخ کلامی ہونے کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے بعد ازاں نامعلوم مسلح افراد نے سانگھڑ روڈ پر واقع پیٹرول پمپ پر توڑ پھوڑ کی اور اسے نقصان پہچایا۔ پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق یوسی ناظم نصراللہ بروھی کا بیٹا سانگھڑ روڈ پر واقع ایک پیٹرول پمپ پر پیٹرول بھروانے گیا تھا کہ وہاں پیٹرول پمپ کے عملے سے تلخ کلامی پر ڈیوٹی پر موجود چوکیدار کی فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔جسے پیپلز میڈیکل اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پیٹرل پمپ کو اپنے تحویل میں لے لیا۔ تاہم اب تک کو ئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔

مزید خبریں :