07 جولائی ، 2012
ملتان…ملتان کے ڈبل پھاٹک چوک پر پاکستان پیٹریاٹ فورم کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بحالی اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نیٹو سپلائی کی بحالی اور ڈرون حملوں کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی غلامی سے نجات حاصل کی جائے کیونکہ امریکی غلامی سے نجات حاصل کئے بغیر ملک میں امن ممکن نہیں اور جب تک ملک کے اندر امن نہیں ہوگا بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوگی جس کے باعث ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔