پاکستان
07 جولائی ، 2012

سندھی بچے بلک رہے ہیں جبکہپی پی کے لیڈر نوکریاں بیچ رہے ہیں،ایاز لطیف پلیجو

میرپورخاص…عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے لیڈر نوکریاں بیچ رہے ہیں۔ میرپورخاص میں محبت سندھ ریلی کے دوران جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے لوگوں سے زیادتی کا ازالہ کرے اور معافی مانگے۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک دیگر قوم پرستوں کے ساتھ ملکر اگلے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جس کے لئے اسے اردو بولنے والوں کے تعاون کی بھی امید ہے،عوامی تحریک کے صدر کا کہنا تھا کہ سندھی اور اردو بولنے والوں کے درمیان نفرت کے بیج کا اثر پورے ریجن پر پڑے گا،جرواری شاخ سے شروع ہونے والی محبت سندھ ریلی پوسٹ آفس چوک پر اختتامپذیر ہوگی جہاں جلسہ بھی منعقد ہوگا۔ریلی میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

مزید خبریں :