08 جولائی ، 2012
کراچی. . . .کراچی میں صدر کے قریب سے بچے کو اغوا کرنے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق صدر کے قریب لائنز ایریا کے علاقے سے ملزم نے ایک دو سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش اس وقت کی جب علاقے کی بجلی گئی ہوئی تھی اور بچہ گھر کے دروازے پر کھڑا تھا۔ ملزم نے بچے کو تاوٴان کی نیت سے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جو بچے کے رونے کی وجہ سے علاقہ مکین جمع ہوگئے اور پوچھنے پر پتہ چلا کے ملزم بچے کو اغوا کررہا تھا جس پر شہریوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور ملزم کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کررہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف گارڈن کے علاقے فوارہ چوک کے قریب دو ڈاکو بسوں میں لوٹ مار کرنے میں مصرف میں تھے کہ شہریوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا اور دوسر ا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ڈاکو کو گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔