پاکستان
08 جولائی ، 2012

ایبٹ آباد:گھر میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق

ایبٹ آباد. . .ضلع ایبٹ آباد کے علاقے شیروان میں شادی شدہ خاتون گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق تھانہ شیروان کے گاوٴں رچھہ بہن میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے ایک شادی شدہ خاتون بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا ہے ، جبکہ واقعہ کی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :