08 جولائی ، 2012
کراچی. . . .کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے پولیس نے نجی کار میں تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ پولیس واقعہ سے لا تعلقی کا ظہار کر رہی ہے۔ نوجوانوں کے ورثہ نے الزام لگایا ہے کے گلشن اقبال پولیس نے بلاک 6 میں گزشتہ شام ایک کارروائی کے دوران پہلے عدنان اور عامر کو دکان سے ایک پرائیویٹ کار میں بیٹھا کر لے گئے جبکہ ایک نوجوان کو بعد میں حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا تاہم و اقع کے بعد پولیس نے نوجوانوں کو حراست میں لینے سے انکار کر دیا۔جبکہ ورثہ نے تھا نے کے باہر کھڑی کار کو بھی شناخت کر کے 15 پر اطلاع کر دی ہے۔لیکن پولیس کا مقدمہ درج کرنے اور حراست میں لئے گئے نوجوانوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ۔