پاکستان
08 جولائی ، 2012

میانوالی: دریائے سندھ کے کٹاوٴ کی وجہ سے علاقے سے نقل مکانی

میانوالی: دریائے سندھ کے کٹاوٴ کی وجہ سے علاقے سے نقل مکانی

میانوالی…میانوالی کے کئی علاقوں میں دریائے سندھ کے کٹاوٴ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس پر اہل علاقہ نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ میانوالی کی تحصیل پپلاں کے دیہات علْو والی،دوآبہ،ڈِھنگانہ اور سیوڑنوالہ کے مکین دریائی کٹاوٴ سے خوفزدہ ہوکر دوسرے علاقوں کی طرف نقل مکانی کرنے لگے ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے 2010 کے سیلابی ریلے کی گزرگاہ اب بھی موجود ہے اورایک کلومیٹر علاقہ دریا برد ہو چکا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سیلاب کی آمد کی پیش نظر حفاظتی اقدامات فوری شروع کرے.

مزید خبریں :