08 جولائی ، 2012
لاہور…نیٹوسپلائی بحالی کیخلاف دفاعِ پاکستان کونسل کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے رستے لاہورسے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے،یہ2روزہ لانگ مارچ آج رات گُجرات میں پڑاوٴکرے گا،اورکل اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔لانگ مارچ میں ہزاروں کارکن شریک ہیں ،نیٹوسپلائی بحالی کے خلاف اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ ناصرباغ لاہورسے شروع ہوا۔دفاع پاکستان کے مرکزی قائدین مولاناسمیع الحق،حافظ سعید،منور حسن ، شیخ رشید ،حمید گل اوردیگرہنماء مارچ کی قیادت کر رہے ہیں،قائدین نے مارچ کے آغازسے پہلے مسجد شہداء لاہورمیں نوافل اداکئے،اِس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔بعد میں مولانا سمیع الحق سمیت دیگر قائدین نے میڈیاسے گفتگو کی،انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ نیٹوسپلائی کے خلاف جدوجہدکاآغاز ہے ،اُ کااحتجاج پْرامن ہے،لانگ مارچ میں ہزاروں افرادشریک ہیں،مقررین نے شاہدرہ پہنچ کر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لانگ مارچ میں عوام نے بھرپور شرکت کرکے ثابت کردیا کہ قوم نیٹوسپلائی کے خلاف متحد ہوچکی ہے۔