02 فروری ، 2012
اسلام آباد… وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان حکام کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے۔ افغانستان کے ایک روزہ دورے سے اسلام آباد واپس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں د س سال سے جاری جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے ،اور اگر افغان حکام نے کہا تو پاکستان حقانی نیٹ ورک اور طالبان کو امن عمل میں لانے کی لیئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ حنا ربانی نے کہا کہ افغانستان میں موٴثر امن عمل اب بھی میلوں دور ہے ،لیکن یہ امن عمل افغان قیادت میں ہی آگے بڑھنا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ایک بار افغان عوام آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیں توجس طرح کی بھی معاونت پاکستان فراہم کرسکتا ہے کی جائے گی ۔