پاکستان
02 فروری ، 2012

کراچی : ریڈزون میں پانچ افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی

 کراچی : ریڈزون میں پانچ افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی

کراچی… حکومت سندھ نے کراچی کے ریڈزون میں دفعہ 144 کے تحت پانچ افراد سے زائد کے اجتماع پر غیرمعینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ریڈ زون میں شامل اہم سرکاری عمارتوں اور چوراہوں پر پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر دفعہ 144 کے تحت غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریڈ زون میں گورنرہاوٴس، فوارہ چوک، دین محمد وفائی روڈ، ہوشنگ روڈ، سرغلام حسین ہدایت اللہ روڈ، وزیراعلیٰ ہاوٴس،ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ،پی آئی ڈی سی چوک، شاہراہ لیاقت، فریسکو چوک، ڈی جے چورنگی کا ایریا شامل ہے جبکہ بیچ ویو چورنگی، باغ رستم ، بلاول چورنگی، عبداللہ شاہ غازی روڈ، علی بابا چورنگی اور بیچ ویو پارک کے اطراف میں حساس قرار دئیے گئے علاقوں میں بھی پانچ افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے اختیارات بھی متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو دے دئیے ہیں۔

مزید خبریں :