پاکستان
02 فروری ، 2012

کراچی:عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج

کراچی… کراچی کو پانچ ماہ سے تنخواہ نہ دینے اور کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف عملے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج جاری ہے۔ کراچی میں واقع عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے اور چھہ سال سے زائد عارضی طور پر کام کرنے والوں کو مستقل نہ کیئے جانے کے خلاف ملازمین نے ناظم آباد 7 نمبر چورنگی پردھرنا دے دیا جو تا حال جاری ہے ۔ احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک بھی معطل ہوگیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کے گھر کا گزر بسر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ احتجاجی ملازمین نے گورنر سندھ ، وزیر اعلی سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو جلد ازجلد مستقل کیے جانے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی بھی کی جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو احتجاج جاری رکھے گے۔

مزید خبریں :