02 فروری ، 2012
کوئٹہ… بلوچستان اسمبلی کے رکن میر بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ،بیٹی اور ڈرائیور کے کراچی میں قتل کے واقعہ کے خلاف بلوچستان کے متعدد شہروں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ ممبر بلوچستان اسمبلی میر بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ ،بیٹی اور ڈرائیور کی کراچی میں قتل کے واقعہ کیخلاف نیشنل پارٹی نے بلوچستان بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔جس کے بعدجعفر آباد،نصیر آباد اور سبی سمیت متعدد علاقوں میں ہڑتال ہے۔اس دوران تمام کاروباری مراکز بند ہیں اورسڑکوں پر ٹریفک کم ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر حب اور خضدارمیں بلوچ ری پبلکن پارٹی کی اپیل پر ہڑتال کی جاری ہے۔