پاکستان
02 فروری ، 2012

کراچی: عباسی شہید اسپتال اور کے آئی ایچ ڈی کے ڈاکٹرز کا احتجاج

کراچی … کراچی میں ناظم آباد نمبر 7 میں عباسی شہیداسپتال اور واٹر پمپ میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے ڈاکٹر اور طبی عملہ نے تنخواہیں نہ ملنے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ عباسی شہیداسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا 5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور 6 سال سے عارضی ملازمین کومستقل نہ کیے جانے کیخلاف ناظم آباد 7 نمبر پراحتجاجی دھرنا تین گھنٹے سے زائد جاری رہا۔احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک شدید جام ہوگیاجس سے اسپتال آنیوالے مریضوں اور راہ گیروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب کے آئی ایچ ڈی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے واٹرپمپ چورنگی پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ تاہم ڈپٹی کمشنرکراچی نے 7 دن میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور دو ماہ کی تنخواہ کی فوری ادائیگی جبکہ بقیہ تنخواہیں آئندہ ماہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی،جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید خبریں :