پاکستان
02 فروری ، 2012

بابر اعوان غیر حاضر، توہین عدالت کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی

بابر اعوان غیر حاضر، توہین عدالت کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے نائب صدر بابراعوان کے خلاف توہین عدالت نوٹس کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ میمو گیٹ کیس کی پہلی سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعون سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے توہین آمیز پریس کانفرنس کی تھی جس پر عدالت نے انہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے تھے۔ نوٹس کے اجراء پر بابر اعون نے ایک بار پھر نامناسب لب و لہجہ اختیار کیا جس کے بعد سپریم کورٹ نے بابر اعوان کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا تھا۔ آج جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس محمد اطہر سعید پر مشتمل بینچ نے ان کے خلاف توہین عدالت نوٹس کیس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ بابر اعوان عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ اس پر عدالت نے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :