پاکستان
07 جولائی ، 2017

خواجہ اظہار کا سعید غنی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مشورہ

خواجہ اظہار کا سعید غنی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مشورہ

متحدہ قومی موومنٹ کے رہ نما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے پی ایس 114 میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور کے پی کے حکومت سے مقابلہ ہے، انہوں نے سعید غنی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

رہ نما ایم کیو ایم اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کشمیر کالونی میں کرسچن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ہی واحد جماعت ہے جو ظالم حکمرانوں سے ٹکر ا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس 114 میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور کے پی کے حکومت سے مقابلہ ہے، وفاقی حکومت کی ٹیم کو 9 جولائی سے پہلے ہی گراؤنڈ سے باہر کردیں گے۔

خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ سینیٹر سعید غنی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مشورہ دیتا ہوں،اگر انہوں نے نامزدگی واپس نہ لی تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے عمران اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بلا وجہ اپنا امیدوار لیے محمود آبادمیں گھوم رہے ہیں ،پی ٹی آئی کے دوست کراچی کو تفریح گاہ سمجھتے ہیں۔

حلقہ پی ایس 114 میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پاکستان میں اقلیتوں اور اکثریت کو جوڑ دیا ہے۔

مزید خبریں :