پاکستان
02 فروری ، 2012

ولی خان بابر قتل کیس: فرد جرم کی درخواست پر فیصلہ 7 فروری کو سنایا جائیگا

کراچی … انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی کردی گئی۔ مدعی مرتضیٰ خان بابر کے وکیل ارشد چیمہ نے ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اے ٹی سی کے جج غلام م مصطفی میمن نے طرفین کے دلائل کی سماعت مکمل کرکے اس درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا جانا تھا لیکن فاضل جج علالت کے باعث 5 فروری تک رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے باعث اب یہ فیصلہ 7 فروری کو سنایا جائے گا۔

مزید خبریں :