پاکستان
14 جولائی ، 2017

گورنر سندھ کا نیب قانون ختم کرنے کے بل کی توثیق سے انکار

گورنر سندھ کا نیب قانون ختم کرنے کے بل کی توثیق سے انکار

گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ نیب قانون کو ختم کرنے کے بل کی توثیق کرنے سے انکار کردیا۔

گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق گورنر محمد زبیر نے سندھ اسمبلی کی جانب سے صوبے میں نیب کے قانون کو ختم کرنے سے متعلق بل کی توثیق کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر محمد زبیر نے بل پر اختلافی نوٹ بھی لکھا جس کے بعد اسے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور نیب قانون کا خاتمہ عوامی مفاد سے متصادم ہے اس لیے نیب قانون کے خاتمے کے بل کی توثیق نہیں کی جاسکتی۔

خیال رہے کہ وزیر قانون سندھ ضیا لنجار نے 3 جولائی کو "نیب آرڈیننس 1999 سندھ" منسوخی کا بل اسمبلی میں پیش کیا تھا جسے حکومت نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود منظور کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب آرڈیننس منسوخی بل کی منظوری سے نیب کا سندھ میں صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا اختیار ختم ہوجائے گا جب کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ میں صرف وفاقی اداروں کے حکام کے خلاف کارروائی کا مجاز ہوگا۔

مزید خبریں :