Time 18 ستمبر ، 2017
پاکستان

چینی دوشیزہ کی پاکستانی نوجوان سے ’لوو میرج‘

چین کی چنگشا یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ڈاکٹر عبدالغفار شر اور ان کی کلاس فیلو چینی لڑکی ڈاکٹر یوشن کی دوستی محبت اور پھر شادی کے بندھن میں بدل گئی۔

چنگشا میڈیکل یونیورسٹی میں 4 سال تک ایک ساتھ زیر تعلیم رہنے کے بعد چینی دوشیزہ ڈاکٹر یوشن نے پاکستان کے شہر سکھر کے علاقے ٹھری میر واہ آکر اسلام قبول کیا اور ڈاکٹر عبد الغفار شر سے نکاح کرلیا۔

چینی دوشیزہ کا اسلامی نام مصباح رکھا گیا ہے اور شادی کی تقریب روایتی انداز میں ہوئی جس میں دولہا کے عزیز و اقارب سمیت گاؤں والوں نے شرکت کی۔

دلہن مصباح کا کہنا ہے کہ عبد الغفار کے خلوص سے متاثر ہوکر شادی کا فیصلہ کیا اور سسرالیوں نے بھی بے حد محبت اور پیار دیا ہے۔

سسرالیوں کا کہنا ہے کہ اس رشتے سے پاک چین دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔

نوبیاہتا جوڑے کی چین میں ہاؤس جاب چل رہی ہے جو مکمل ہونے کے بعد وہ پاکستان میں رہائش اختیار کریں گے۔

مزید خبریں :