19 جولائی ، 2012
کراچی…رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا۔محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند جمعہ کی شام نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا روزہ 21 جولائی کو ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں جمعہ کو موسم صاف رہے گا ۔ لاڑکانہ ، نصیر آباد ، خضدار ، پسنی ، جیوانی ، گوادر اور کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں جمعہ کو موسم ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کی توقع کم ہے ۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل شام کراچی میں جب کہ زونل کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔