20 جولائی ، 2012
لندن. . . .تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جمہوریت کی چھتری کے سائے میں کرپشن کی کوالیشن چلائی جارہی ہے۔عمران خان نے یہ بات لندن میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ عد لیہ انصاف کابول بالاکرنا چاہتی ہے توحکمراں جمہوریت پرضربکی باتیں شروع کردیتے ہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ وہ ایک لاکھ افرادکولیکر وزیرستان جائیں گے تاکہ ڈرون حملوں میں مارے گئے افرادسے متعلق حقائق سامنے آسکیں۔وزیراعظم راجاپرویزاشرف سے متعلق ان کاکہناتھاکہ صدرزرداری نیانہیں ڈھال بنایاہواہے۔عشائیہ کے منتظمین نے نمل کیلئے عمران خان کو چالیس ہزارپاونڈ کاچیک بھی پیش کیا۔