Time 30 جنوری ، 2018
پاکستان

پی ٹی وی حملہ کیس: چاروں مقدمات کا عبوری چالان پیش، عمران خان بطور ملزم شامل


اسلام آباد: پولیس نے پارلیمنٹ حملہ سمیت چار مقدمات کا عبوری چالان پیش کردیا جس میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔

عمران خان کے خلاف 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم کیے گئے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس بھی شامل ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے لیکن عدالت نے انہیں شامل تفتیش ہوکر تفتیشی افسر کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا تھا جس پر انہوں نے 6 دسمبر کو پولیس کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا۔

جیونیوز کےمطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کے خلاف عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔

پولیس کی جانب سے عبوری چالان میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف 14گواہوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایس ایس پی عصمت اللہ اور پولیس ملازمین پرتشدد کی سی سی ٹی وی وی ڈیو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ان ہی مقدمات میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی نامزد ہیں۔

مزید خبریں :