Time 15 فروری ، 2018
پاکستان

فاروق ستار واپس آئے تو قبول کرلیں گے، وسیم اختر

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری رابطہ کمیٹی میں سے کسی کو بھی منظور نہیں، اگر فاروق ستار انہیں چھوڑ کر واپس آئیں تو قبول کر لیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اگر رابطہ کمیٹی نے واپسی پر فاروق ستار کو دوبارہ کنوینر بنایا تو انہیں قبول ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار صرف ایک آدمی کی وجہ سے پارٹی کو تتر بتر کر رہے تھے۔

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی ) میں ہمارے 204 میں سے 117 ارکان میرے بلائے گئے اجلاس میں شریک ہوئے، کارپوریشن کے زیادہ تر ملازمین کا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے ایم کیوایم کا ووٹ تقسیم کرنےکی کوشش کی، 17 فروری کے بعد جو ہوگا سب کے سامنے آجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کو کامران ٹیسوری سے مسئلہ ہے، فاروق ستار پوری رابطہ کمیٹی کے سامنے کھڑے ہوگئے تھے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی جانتے ہیں کہ انہوں نے دونوں گروپوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا ایم کیوایم سے تعلق ہو ہی نہیں سکتا۔

مزید خبریں :