Time 21 مارچ ، 2018
پاکستان

چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی: احسن اقبال

پارٹی امور پارٹی کے اندر ہی حل کیے جاتے ہیں: وفاقی وزیر داخلہ_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی امور، پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں اور چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں، یہ نام اگست 2016 کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پراتفاق کرلیں گے، ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی،عدم شفافیت یا التواء کا شکارہوں۔

مزید خبریں :