آرمی چیف کا دورۂ عمان: وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی عمان کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات: فوٹو_ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سلطنت عمان پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سلطنت عمان پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سلطنت عمان میں مسلح افواج کے سربراہ، رائل عمان ائیر فورس کے سربراہ اور وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

مزید خبریں :