دنیا
Time 25 مارچ ، 2018

کاتالونیا کے سابق صدر جرمنی میں گرفتار

کاتالونیا کے سابق صدر کارلس پوئیگڈیمونٹ کو جرمنی میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاتالونیا کے سابق صدر کارلس پوئیگڈیمونٹ کو ڈنمارک سے بیلجیئم جاتے ہوئے جرمنی میں گرفتار کر لیا گیا۔

اسپین کی پولیس کے مطابق کارلس پوئیگڈیمونٹ کو ڈنمارک سے جڑی جرمنی کی شمالی ریاست سے ہائی وے پولیس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

یورپی یونین نے اسپین کو بغاوت کے مقدمے میں مطلوب کارلس پوئیگڈیمونٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

کارلس پوئیگڈیمونٹ 4 روز قبل فن لینڈ پہنچے تھے لیکن حکام کی گرفتاری سے قبل ہی وہ جمعے کو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

جمعے کو اسپین کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کاتالونیا کے 25 علیحدگی پسند رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہیے جس کے بعد بارسلونا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی تھیں۔

خیال رہے کہ کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ برس اکتوبر میں اسپین سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اسپین سے کاتالونیا کی علیحدگی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد کارلس پوئیگڈیمونٹ بیلجیئم فرار ہو گئے تھے۔

کاتالونیا کے سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں اسپین میں 30 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :