23 جولائی ، 2012
لندن … پاکستان میں جعلی پاسپورٹ کے معاملے پر ترجمان برطانوی وزیرعظم کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے وفود کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ اسلام آباد میں بھی جانچ پڑتال کیلئے تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔ ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق جعلی پاسپورٹس کے معاملے سے نمٹنے کیلئے ان کے پاس بہتر انتظامات ہیں، اولمپکس میں پاکستانیوں کی شرکت سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ جانچ کیلئے تربیت یافتہ اسٹاف موجود ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے وفود کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جانچ پڑتال کیلئے اسلام آباد میں ہمارا تربیت یافتہ عملہ ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے پاکستان میں جعلی پاسپورٹ بنانے کے گروہ کاانکشاف کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ گروہ کا دعویٰ ہے کہ اولمپکس میں پاکستانی دستے کا حصہ بھی بناکر بھیج سکتا ہے۔