پاکستان

نوجوان کو کچلنے والے امریکی سفارتکارکو امریکا لے جانے کی کوشش ناکام

7 اپریل کو امریکی اتاشی نے بہارہ کہو کے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو ٹکر ماری تھی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے عتیق نامی نوجوان کو کچل کر جاں بحق کرنے والے امریکی ایئر ڈیفنس اتاشی کرنل جوزف کو لینے کو امریکا منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کو لینے کے لیے امریکی طیارہ نور خان ایئر بیس پر آیا تاہم وزارت داخلہ سے این او سی نہ ملنے کے بعد امریکی طیارہ خالی واپس لوٹ گیا۔

گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ امریکی سفارتکار کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے لہذا حکام ان کا نام ای سی ایل ڈالنے یا نہ ڈالنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں فیصلہ کریں۔

کیس کا پس منظر

7 اپریل کی سہ پہر 3 بجے امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔

حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی۔

پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی آر میں سیکیورٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ 

مزید خبریں :