26 جولائی ، 2012
لندن …کمشنر ہاوٴس آف لارڈز برطانیہ نے سعیدہ وارثی کو الزامات سے بری کردیا ۔ برطانیہ کے ہاوٴس آف لارڈز کے کمشنر نے حکمراں جماعت کی سربراہ سعید وارثی کے خلاف الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔ سعیدہ وارثی پر اخراجات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔ کمشنر ہاوٴس آف لارڈز کا کہنا ہے کہ سعیدہ وارثی کے خلاف تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں۔ سعید وارثی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ یہ ہی کہا کہ مجھ پر الزامات غلط ہیں اور آج یہ ثابت ہوگیا ہے۔