Time 13 جون ، 2018
پاکستان

سندھ پولیس میں خراب ریکارڈ کے حامل اہلکاروں کی فہرست تیار

رپورٹ میں 140 اہلکاروں کو وقت سے پہلے ریٹائر کرنے کی سفارش کی گئی—فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ پولیس میں خراب ریکارڈ کے حامل اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی جس میں سپاہی سے انسپکٹر رینک تک کے اہلکار شامل ہیں۔

رپورٹ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے جس میں سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔

رپورٹ کی تیاری سے قبل سندھ پولیس کے مشکوک اہلکاروں کی لسٹ بنائی گئی جس میں مجموعی طور پر 1972اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔

سروس ریکارڈ اور مشکوک کردار کے حامل 205 اہلکار پائے گئے جبکہ رپورٹ میں 20 اہلکاروں کو سنگین الزامات پر نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی گئی۔7 اہلکار و افسران پہلے ہی برطرف کیے جاچکے ہیں۔

رپورٹ میں 140 اہلکاروں کو وقت سے پہلے ریٹائر کرنے کی سفارش کی گئی۔

24 اہلکاروں کی انکوائریز ابھی چل رہی ہیں۔ رپورٹ میں کسی موجودہ ایس ایچ او کا نام شامل نہیں۔ 

مزید خبریں :