26 جولائی ، 2012
کراچی …امیر جماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی میں قتل و غارتگری، دہشت گردی اوربھتہ خوری کر کے معاشی و اقتصادی حالات کو خراب کرنے والوں کی رحمان ملک نے ہمیشہ سرپرستی کی ہے۔ سکھر میں صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطا ب کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے گزشتہ ساڑھے چار سالہ دور میں عوام کو لوڈ شیڈنگ، لوٹ مار، کرپشن،بدامنی، قتل وغارتگری کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی نواز شریف اور عمران خان سے بھی بات چیت چل رہی ہے اس بارے میں بھی بہت جلدہی مرکزی قیادت عوام کو آگاہ کرے گی۔