Time 05 جولائی ، 2018
پاکستان

کراچی میں ایک بار پھر گوشت خور ڈکیت سرگرم


کراچی میں ایک بار پھر گوشت خور ڈکیت سرگرم ہو گئے۔ ڈاکوؤں کا پہلا نشانہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایک گوشت کی دکان بنی جہاں سے ڈاکو گوشت لے کر کے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکے کی یہ واردات اتوار کو ہوئی جب ملزمان دن دہاڑے قصائی سے دس ہزار روپے اور پانچ کلوگرام گوشت لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ دکھا کر لوٹ مار شروع کر دی۔

فوٹیج میں ملزمان کی شکلیں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں تقریباً تین درجن سے زائد گوشت کی دکانوں کا صفایا ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی گوشت کی دکانوں سے رقم اور من پسند گوشت لوٹنے والا ڈکیت گروپ سرگرم تھا تاہم بعدازاں اس کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید خبریں :