Time 05 جولائی ، 2018
پاکستان

انجینئرڈ الیکشن نے نہ پہلے مسائل حل کیے نہ آئندہ کریں گے، رضا ربانی

کراچی: سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ انجینئرڈ الیکشن نے نہ پہلے مسائل حل کیے نہ آئندہ کریں گے، 25 جولائی کے بعد ملک میں سیاسی استحکام نظر نہیں آرہا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد خوف ہے کہیں 18ویں ترمیم واپس نہ ہوجائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کےآئینی ادارے آپس میں لڑ رہے ہیں جبکہ پارلیمنٹ کو کمزور کردیا گیا ہے۔

انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ 25 جولائی کے بعد ملک میں سیاسی استحکام نظر نہیں آرہا، قومی اسمبلی میں’چوں چوں کا مربہ‘ آجائے گا تو اس سے کیا امید رکھیں۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبوں کے تھوڑےحقوق بھی واپس اسلام آباد کو دینےکی بات ہورہی ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ ملک کی اشرافیہ اور عوام کی سوچ مختلف ہے، ملکی وسائل پرقابض اشرافیہ کی ذہنیت آزادی سے پہلےوالوں کی سوچ ہے۔

مزید خبریں :