07 جولائی ، 2018
رحیم یار خان: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہم میٹرو نہیں بناتے، غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں، کیا جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لیے تخت رائیونڈ نے کچھ کیا؟
رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جس طرح یہاں استقبال ہوا، فخر سے کہہ سکتا ہوں بی بی تیرا قافلا رکا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کےبعد ایک خلا پیدا ہوگیا تھا، ان کا وعدہ نبھانے اورپاکستان کوبچانے کے لیے نکلا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی خدمت کا کام صرف پیپلزپارٹی کرتی ہے، ہم میٹرو نہیں بناتے، غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں، کیا جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لیے تخت رائیونڈ نے کچھ کیا؟
انہوں نے کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے، کے پی میں نہ کوئی نیا اسپتال بنا اورنہ ہی کوئی یونی ورسٹی بنی۔
ان کا کہنا تھا کہ بی بی کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے اس خلاء کو پرکیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ہم سارے کسانوں کو رجسٹرکرائیں گے اور ان کو بے نظیر کسان کارڈ جاری کریں گے جس کے ذریعے بلاسود قرضے اور سبسڈی ملے گی۔
انہو ںنے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنائیں گے جبکہ عورتوں کو تحفظ اور اقلیتیوں کو حقوق دلانے کے لیے اقتدار چاہتا ہوں۔