Time 10 جولائی ، 2018
پاکستان

میرٹ پر سمجھوتا کیا، نہ کروں گا: چیئرمین نیب

کوئٹہ: چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میں نے میرٹ پر سمجھوتا کیا ہے اور نہ کروں گا۔

کوئٹہ میں نیب ہیڈکوارٹر میں افسران سےخطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں، میری طرف سے آپ کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کا فریضہ قومی ذمہ داری اور اعزاز سمجھ کر ادا کررہا ہے۔

چئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کے اندھیرے دور کرنے کیلئے سب کو اپنےحصے کا چراغ روشن کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان 90 ارب ڈالر کا مقروض ہوچکا ہے، ہماری پانچ نسلوں کو قرض کے وبال کو بھگتنا ہے، ہر پاکستانی ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کا مرتکب شخص ملک وقوم کا مجرم ہے، ہر کرپٹ شخص کو اس کے برے فعل و عمل کا جوابدہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرپشن کے کئی بند کیسز میں قانونی شواہد موجود ہیں جن کو میرٹ اور قانون کے مطابق دوبارہ کھولا جائے گا۔

مزید خبریں :