پاکستان
30 جولائی ، 2012

رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی کی اداکار لہری کی عیادت

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہد ایت پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی نے پاکستان کے معروف اداکار لہری کی کراچی کے مقامی اسپتال میں جاکر عیادت کی ۔رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی نے اداکار لہری کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایاور خیریت دریافت کی ۔اداکار لہری نے ایم کیوایم کے قائد کو سلام پیش کر تے ہوئے کہاکہ دکھ کی گھڑی میں مجھے انہوں نے یا دکھاجس پر میں ان کا شگر گزارہوں ۔ اس مو قع پر اداکار لہر ی کے صاحبزادے مہران بھی موجود تھے ۔ بعدازاں انہوں نے اداکار لہری کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔

مزید خبریں :