Time 29 اگست ، 2018
پاکستان

خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کربلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم خواتین کی نازیبا ویڈیوز بناکر ان سے رقم بٹورتا تھا — فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم مغیث فیروز والہ کا رہائشی ہے۔ وہ لڑکیوں کو شادی یا نوکری کا جھانسہ دے کر ان کی فحش ویڈیوزبناتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم لڑکیوں کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم بٹورتارہا۔

ملزم مغیث کے قبضہ سے متعدد فحش ویڈیوز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :